تازہ ترین
ضلع گلگت

اخوت فائونڈیشن یوتھ لون سکیم کے اجراء بارے شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے وزیر اعلی خود روزگار سکیم کے لئے اخوت فاونڈیشن کے زیر اہتمام آسان شرائط پر بلاسود قرضوں کی فراہمی میں تاخیر کے حوالے سے عوامی شکایات پر صحافیوں کے ہمراہ اخوت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے رینجل آفس کا دورہ کیا جہاں پر اخوت فاونڈیشن کے رینجل منیجر نے معاون خصوصی کو وزیر اعلی خود روگار سکیم کے تحت یوتھ لون سکیم سے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی اور ریکارڈ پیش کردیا، جس پر معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے اخوت فاونڈیشن کے یوتھ لون سکیم کے اجرا سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پالیسی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ صوبائی حکومت اور اخوت فاونڈیشن کے مابین طے شدہ معاہدے کے تحت 59 کروڑ 45 لاکھ روپے اخوت فاونڈیشن کو وزیر اعلی خود روزگار سکیم کے تحت 40 سال کی عمر تک مستحق شہریوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کے لئے رقم فراہم کی گء ہے جس کے مطابق اخوت فاونڈیشن نے حکومت کی طرف سے فراہم کردہ رقم شفافیت کے ساتھ شہریوں کو آسان شرائط پر بلاسود قرضوں کی شکل میں تقسیم کرچکی ہے اور وصولوں کی مد میں صرف 4 کروڑ روپے کی رقم حاصل کی گء ہے

جو قرضوں کے حصول کے لئے منتظر شہروں کو فہرست کے مطابق رقم دی جارہی ہے، وصولوں کی مد میں رقم تاخیر سے ملنے کی وجہ سے اخوت فاونڈیشن کے تحت فوری قرضوں کی فراہمی کے لئے مالی مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی شکایات آرہی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اخوت فاونڈیشن کو صوبائی حکومت کی طرف سے 6 ارب 20 کروڑ روپے یوتھ لون سکیم کے لئے فراہم کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے کیونکہ ریکارڈ اور معاہدے کے مطابق سابق حکومت نے 57 کروڑ اور موجودہ صوبائی حکومت 59 کروڑ 45 لاکھ روپے فراہم کردئے ہیں جو کہ اخوت فاونڈیشن کے زریعے وزیر اعلی خود روزگار سکیم کے تحت مستحق شہریوں کو یہ 2 لاکھ تک رقم بلاسود قرضوں کی مد میں فراہم کی جارہی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ بے روزگاری کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے اخوت فاونڈیشن کو زیادہ درخواستیں موصول ہورہی ہیں، اس سکیم کے تحت اخوت فاونڈیشن کو صوبائی حکومت کی طرف سے بجٹ بڑھانے کے لئے حکومت اقدامات کریگی۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پنجاپ ،سندھ اور خیبر پختونخواہ میں اربوں روپے اخوت فاونڈیشن کو فراہم کئے جارہے ہیں تاہم گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے محدود مالی وسائل میں رہتے ہوئے 59 کروڑ 45 لاکھ روپے مختص کئے تھے جو اخوت فاونڈیشن کو ادا کئے جاچکے ہیں

اور اخوت فاونڈیشن کے زریعے یہ رقم بلاسود قرضوں کی مد میں مستحق شہریوں کو روزگار کے لئے فراہم کی گء ہے اس رقم میں مذید اضافے کے لئے صوبائی حکومت اقدامات کریگی۔

معاون خصوصی نے اخوت فاونڈیشن کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شفاف طریقہ کار کے مطابق یوتھ لون سکیم کے تحت شہریوں کو فراہم کردہ قرضوں کی واپس وصولوں کے لئے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق اقدامات بروے کار لانے کی ہدایت کردی تاکہ قرضوں کے حصول کے منتظر شہری بروقت استفادہ کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button