ضلع گلگت
گلگت ،زمینوں کے تنازعات کے کیسز کے حوالے سے ایڈیشنل کلکٹر کورٹ میں 14 کیسز کی سماعت

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر /ایڈیشنل کلکٹر گلگت عارف حسین نے بدھ کے روز زمینوں کے تنازعات کے کیسز کے حوالے سے ایڈیشنل کلکٹر کورٹ میں 14 کیسز کی سماعت کی ۔
ان میں سے09 کیسزکے فیصلے سنائیں گئے جبکہ 04 کیسز کے حوالے سے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سے رپورٹس طلب کی گئی اور01 کیس کے فریقین پیشی سے غیر حاضر تھے۔
ایڈیشنل کلکٹر گلگت نے کورٹ کے سماعت کے دوران ریکارڈ مال کی روشنی میں فیصلے جاری کئے۔ایڈیشنل کلکٹر گلگت نے ڈسٹرکٹ قانونگو ڈی سی آفس گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے
کہ 09 کیسزکے فیصلے صادر کئے گئے ہیں ان فیصلوں پر جلداز جلد عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔










