کار گاہ میں سلاجیت کے بڑے ذخائر دریافت بھاری مالیت کے عوض مارکیٹ میں فروخت

لگت کے قریبی علاقہ کار گاہ میں سلاجیت کے بڑے ذخائر دریافت کرلئے گئے، اہلیان علاقہ کے کئی گروپ نکال کر بھاری مالیت کے عوض مارکیٹ میں فروخت کرنے لگے۔ سنگلاخ پہاروں سے سلاجیت نکالنے والے ودود نامی ایک شخص نے این این آئی کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کارگاہ کے پہاڑوں میں سلاجیت خام شکل میں پایا جاتا ہے
چونکہ یہ قیمتی دوائی پہاڑوں کے دراڈوں میں موجود ہوتا ہے اور اس تک پہنچنے کے لئے رسیوں سے لٹک کے جانا پڑتا ہے جو جان جوکھیوں کا کام ہے ۔
اس نے مزید بتایا کہ وہ پانچ افراد کا گروپ ہیں جو ایک دن میں ایک سے دو لاکھ روپے مالیت تک کا سلاجیت نکال سکتے ہیں ۔ چند سال پہلے تک گلگت کے مارکیٹ میں خام سلاجیت فی من بیس ہزار روپے کا فروخت ہو رہا تھا جبکہ آج وہی خام سلاجیت جو کہ کالے رنگ کے پھتر کی شکل کا ہوتا ہے
تین لاکھ روپے فی من کے حساب سے مارکیٹ والے خرید رہے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ قیمتی دوائی آج کل گلگت بلتستان سے بیرون ملک بھی امپورٹ ہو رہا ہے ۔
سلاجیت کمردرد اور طاقت بڑھانے کے لئے لوگ کھاتیہیں ۔ جبکہ کئی قیمتی دوائیوں میں بھی شامل کرتے ہیں ۔ ماہر اطبااس کے پتھر کو گرم دھوپ میں رکھ کے دوائی تیار کرکے فروخت کرتے ہیں ۔ علاوہ ازیں حراموش ۔ دیامر اور سکردو سمت گکگت بلتستان کے دیگر کئی علاقوں کے دشوار گزار پہاڑوں میں بھی سلاجیٹ بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے ۔