تازہ ترین
ضلع گلگت

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبا کا گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 آفس کا دورہ

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے طلبا نے گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ آفس گھڑی باغ گلگت کا دورہ کیا ۔ طلباء نے ریسکیو 1122 آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر طاہر شاہ سے ملاقات کی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 کی ہدایات پر ریسکیو 1122 کے سینئر انسٹریکٹر صاحبان نے طلباء کو حادثات میں بروقت ابتدائی طبی امداد، زلزلے کے دوران احتیاطی تدابیر اور انخلا کا طریقہ کار،آگ لگنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر اور فائر ایکسٹینگوشر استعمال کرنے کے طریقوں کے حوالے آگاہ کیا۔

طلبا نے حادثات اور آفات کے بارے میں ریسکیو 1122کی طرف سے دی جانے والی آگاہی کو بہت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button