پاکستان
چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کی میٹنگ کے حوالے سے اہم خبر

چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کی میٹنگ آج نہیں ہوگی، آئی سی سی کی ایونٹ سے متعلق مشاورت تاحال جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی میٹنگ کل یا پیرکے روز ہوگی، پی سی بی، بی سی سی آئی کو وزارت خارجہ سے بات کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہے۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے آنے سے کون روک رہا ہے؟ بھارتی حکومت اور کرکٹ بورڈ نے ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال دی ہے












