اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام چلاس یونیورسٹی کیمپس میں ایجوکیشنل ایکسپو کا انعقاد کیا گیا،

جس کے مہمان خصوصی ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق تھے۔ایکسپو میں شہر بھر کے مختلف سکولوں سے طلبہ و طالبات اور یوتھ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ایجوکیشنل ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ کے اصلاحی اور تربیتی پروگرامز سے نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں،
میں ان کی کوششوں کو سراہتا ہوں۔ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ دیامر کا نوجوان مثبت سوچیں مثبت لکھیں اور مثبت بولیں اوراپنی زات کو دریافت کرتے ہوئے عاجز بن جائیں،کائنات کا قانون آپ کا استقبال کرے گا اورجہد مسلسل اور نیک ارادے کیساتھ کیساتھ آگے بڑھیں آپ کی محنت کا صلہ مل جائیگا۔انہوں نے کہا کہ جس فیلڈ میں آپ ہیں ،محنت کیساتھ اس فیلڈ میں اپنا لوہا منوائیں،اور یاد رکھیں دنیا میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا،
جو بچہ شارٹ کٹ کی تلاش میں ہوتا ہے زندگی میں اس کو بڑی کامیابی نہیں مل سکتی،اس لیئے جہد مسلسل اور سخت محنت پر یقین کیساتھ دنیا میں آگے بڑھنے کی کوشیش کریں۔دیامر کا پوٹینشل کسی سے کم۔نہیں ہے،دیامر کے تعلیمی اداروں میں آساتذہ کی کمی کو دور کریں گےلیکن طلبہ اپنی زمہ داریوں کو بھی سمجھیں اور معاشرے کی بہتری کیلئے مشترک طور پر کوشیش کریں گے
تو دیامر ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔انفرادی سوچ سے نکل کر اجتماعیت کی طرف آئیں دیامر بدلے گا۔تقریب کے آخر میں طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیئے گئے۔











