ضلع گلگت
سابق آئی جی سندھ و سینئر بیوروکریٹ افضل علی شگری بلتستان یونیورسٹی سینٹ کے چئیرمین مقرر

سابق آئی جی سندھ و سینئر بیوروکریٹ افضل علی شگری بلتستان یونیورسٹی سینٹ کے چئیرمین مقرر، صدر پاکستان نے باقاعدہ منظوری دے دی،نوٹیفکیشن جاری ،
سابق سینئر بیوروکریٹ افضل علی شگری ملکی سطح کے اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں، قراقرم یونیورسٹی کے سینٹ کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں،بلتستان کے سیاسی، سماجی اور علمی شخصیات نے افضل علی شگری کی بطور نامزدگی سینٹ چیئرمین بلتستان یونیورسٹی پر انہیں مبارکباد دی ہے،اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے











