ضلع نگر
نگر میاچھر سے گلگت جانے والی مسافروں سے بھری گاڑی ناصرآباد پل کے قریب کھای میں جا گری ۔

نگر میاچھر سے گلگت جانے والی مسافروں سے بھری گاڑی ناصرآباد پل کے قریب کھای میں جا گری ۔گرنے کی اطلاع پر ریسکیو1122ہنزہ اور نگر سے 4ایمبولینسزکو روانہ کردیا گیا۔
جاے حادثہ سے پولیس ریسکیو اور مقامی افرادنے زخمیوں کو نکالا اور ریسکیو1122 اورمحکمہ صحت کی ایمبولینسز اور پرایوٹ گاڑیوں میں زخمیوں کو سکندر آباد ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ابتدای اطلاعات کے مطابق ہایس گاڑی میاچھر سے گلگت جارہی تھی کہ ناصر آباد پولیس چیک پوسٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوٸی۔گاڑی میں 18 افراد سوار تھے۔ شدید زخمیوں کو گلگت منتقل کیا جایگا