تازہ ترین
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سکوار، گلگت نے بائی منتھلی امتحانی نتائج کا جائزہ اور پی ٹی ایس ایم اجلاس منع... اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی طلب میں ریکارڈ اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا
Uncategorized

اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری، موسم مزید سرد

اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری، موسم مزید سرداسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم مزید سرد ہو گیا۔اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو رہی ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے جی ٹین سیکٹر میں ژالہ باری نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا۔

ادھر محکمہ موسمیات نے رات کو ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے جبکہ سیالکوٹ، نارووال، لاہور، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر، لیہ، ڈی آئی خان میں بھی بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں بارش کا امکان ہے، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، مہمند، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، پشاور، خیبر، کوہاٹ، کرم میں بھی بادل برسنے کی امید ہے۔علاوہ ازیں بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، لورالائی، بارکھان سمیت دیگر علاقوں بارش متوقع ہے

جبکہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر مزید برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button