ضلع گلگت
ہم علامہ اقبال کی خدمات اور ان کے افکار کا خیرمقدم کرتے ہے، یاسر خان

اسپیشل کورڈنیٹر برائے وزیراعلی گلگت بلتستان یاسر خان تابان نے یوم اقبال کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ ہم علامہ اقبال کی خدمات اور ان کے افکار کا خیرمقدم کرتے ہے ۔
وہ ایک ایسے معاشرے کا خواب دیکھتے تھے جہاں انصاف، مساوات اور اتحاد بنیادی اقدار ہوں۔ ان کا وژن نہ صرف ایک علیحدہ وطن کے لیے تھا بلکہ ایک ایسے معاشرے کے قیام کے لیے بھی تھا جو ہمدردی،
بہادری اور ترقی کا حامل ہو۔مزید انہوں نے کہا یوم اقبال کے موقع پر، ہم علامہ اقبال کے افکار کا احترام کرتے ہیں اور ان کی میراث کو زندہ رکھنے کا عزم کرتے ہیں۔ ان کی شاعری اور فلسفے سے سبق حاصل کرنا ضروری ہے
تاکہ ہم اپنے موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں اور ایک خوشحال، متحد اور جمہوری پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔











