Uncategorized
ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو ہرانے پر ملکی وغیر ملکی سابق کرکٹرز کا پاکستان ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین

ون ڈے ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو اسی کی سر زمین پر ون ڈے سیریز ہرانے پر ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز نے پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر ہرانا بڑی کامیابی ہے۔ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں نے یہ مناظر کمنٹری باکس سے براہ راست دیکھے۔ یہ جیت ٹیم کو بہت زیادہ اعتماد دے گی۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی پاکستان ٹیم 22 سال بعد آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے پر پوری ٹیم اور قوم کو جیت پر مبارک باد دی ہے۔