پاکستان
نیوزی لینڈ سے ذلت آمیز شکست: روہت شرما، کوہلی کو ٹیم سے باہر کرنے کا مطالبہ

بھارت کے اپنی ہی سر زمین پر نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش پر شائقین بپھر گئے اور ٹیم سے روہت شرما، کوہلی اور ہیڈ کوچ گمبھیر کے اخراج کا مطالبہ کرنے لگے۔
نیوزی لینڈ نے بھارت کو اسی کی سر زمین پر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پہلی بار وائٹ واش کر کے تاریخ رقم کر دی۔ اس فتح سے جہاں کیویز کے دیس میں خوشی کے شادیانے بج گئے وہیں بھارت میں صف ماتم بچھ گئی اور شائقین کرکٹ اپنے کرکٹرز پر برہم ہوگئے۔
بھارت کے 25 سال بعد اپنی سر زمین پر وائٹ واش کی شرمناک شکست کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے سارا غصہ کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ پر نکالا اور اکثریت نے کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو ٹیم سے باہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے












