تازہ ترین
موجودہ حالات کے پیش نظر ہمہ وقت الرٹ رہیں ، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 گلگت بلتستان چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر اہم اجلاس آپریشن "بنيان المرصوص" دشمن پر قہر بن کر ٹوٹے گا، پاکستانی قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سید مہدی... افواج پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کر کے بھارت کو صحیح وقت پر معقول جواب دیا،وزیر اطلاعات گلگت وکٹ کیپر کو پہلی سلپ میں کھڑا ہونا مہنگا پڑ گیا دنیورچوک میں پاک فوج سے یکجہتی کے اظہار کیلئے پُرامن ریلی کا انعقاد بھارتی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی گلگت کی احتجاجی ریلی، پاک فوج اور حکومتِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہ... گلگت بلتستان ،جدید طرز حکمرانی کی جانب اہم قدم ،ای آفس پلیٹ فارم مکمل طور پر فعال کر دیاگیا موجودہ حالات کے پیش نظر ہمہ وقت الرٹ رہیں ، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 گلگت بلتستان چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر اہم اجلاس
ضلع گلگت

گلگت بلتستان کا 77 واں جشن آزادی آج جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

گلگت: گلگت بلتستان کا 77 واں جشن آزادی آج قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، یوم آزادی پر آج گلگت بلتستان میں عام تعطیل ہے۔

جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، مرکزی تقریب یادگار شہدائے چنارباغ میں ہوئی جس میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، وزیر اعلیٰ بلتستان حاجی گلبر خان اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے پرچم کشائی کی۔

تقریب میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام اور عمائدین نے بھی شرکت کی، اس موقع پر یادگارِ شہداء پر پھول رکھے گئے، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے عظیم قربانیاں دے کر اس خطے کو ڈوگرہ راج سے آزاد کرایا تھا، شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم ملک کی حفاظت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اس کے علاوہ آرمی ہیلی پیڈ میں بھی جشن آزادی کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔

یکم نومبر 1947ء وہ دن جب گلگت بلتستان کو ڈوگرا راج سے آزادی ملی، گلگت بلتستان کے عوام کی جدوجہد کا مقصد پاکستان کے ساتھ الحاق تھا، گلگت اسکاؤٹس اور مقامی جانبازوں نے ڈوگرا راج کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے مہاراجہ کے کنٹرول کا خاتمہ کر دیا۔

ڈوگرا راج کے خاتمے کے بعد گلگت کی فضاؤں میں پہلی بار پاکستانی پرچم لہرایا گیا، 1948ء میں ایک سال کی جدوجہد کے بعد بلتستان کو ہندوستان کے تسلط سے بھی آزاد کرا لیا گیا، گلگت بلتستان سیاحتی، معاشی اور ثقافتی اعتبار سے بھی اہم مقام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button