ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل کے وفد کا دورہ،وائس چانسلر کے آئی یو سے ملاقات

ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل کے وفد کا دورہ،وائس چانسلر کے آئی یو سے ملاقات۔
گلگت ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل (این اے ای اے سی) نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق کونسل کی سربراہی سیکرٹری این اے ای اے سی ڈاکٹر عبدالغفار کررہے تھے۔جنہوں نے وفد کے ہمراہ وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وفد نے شعبہ ایگریکلچر اینڈ فوڈ ٹیکنالوجی،فارسٹری اینڈ وائلڈ لائف رینج،انوائرمنٹل سائنسز اکتوبر2021میں جامعہ کے تینوں شعبہ جات کے بی ایس آنرز اور ایم ایس کے ڈگری پروگرام کی معیار سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لینے اور ایگریڈیٹ کرنے کے لیے دورہ کیاتھا۔اس دوران انہوں نے شعبے کے لیبارٹریز،کلاسز رومزکا معائنہ اور اساتذہ کی تعلیمی اہلیت و استعداد اور طلباء کی دلچسپی کا جائزہ لیاتھااوروفد نے اپنی سفارشات بذریعہ کونسل ہائرایجوکیشن کمیشن کے اعلیٰ حکام کو پیش کیاتھا
اور کمیشن کے حکام نے رپورٹ کا جائزہ لینے اور تمام تر لوازمات کو مدنظر رکھتے ہوئے تینوں شعبہ جات کے پروگراموں کو ایگریڈیٹ کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی تھی۔
وفد نے وائس چانسلر کو ایکریڈیٹ کے پورے عمل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ جامعہ قراقرم گلگت بلتستان کے طلبہ وطالبات کو گھر کی دہلیز پراعلیٰ تعلیم وتحقیق کے مواقع مہیا کررہی ہے اور طلباء کااعلیٰ تعلیم تک رسائی کو مزید آسان بنانے کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے۔
وائس چانسلر نے وفد کی جانب سے جامعہ کے تینوں شعبہ جات کے مختلف پروگراموں کو ایکریڈیٹ کرنے کے عمل کو سراہتے ہوئے ایکریڈیٹ کے عمل کو احسن قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس عمل سے مختلف پروگراموں کے معیارکو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔جاری کردہ۔شعبہ تعلقات عامہ،کے آئی یو گلگت بلتستان۔