مطالبات 10 دن میں تسلیم نہیں کیے گئے تو گلگت بلتستان کے تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کر دی جائیں گی

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے)کے صدر ڈاکٹر آصف اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما بہادر شاہ سمیت دیگر ڈاکٹروں نے گلگت پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے
کہ اگر ان کے مطالبات 10 دن میں تسلیم نہیں کیے گئے تو گلگت بلتستان کے تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کر دی جائیں گی۔ ہمارے اہم مطالبات میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن، کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی ریگولیشن اور سروس اسٹرکچر شامل ہیں
انہوں نے الزام لگایا کہ حکومتی احکامات کے باوجود ڈاکٹروں کے مسائل کے حل میں بیوروکریسی رکاوٹ پیدا کر رہی ہے اور ڈاکٹروں کی ترقیوں کا عمل بھی بروقت مکمل نہیں کیا جا رہا ہے
ڈاکٹروں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات پر فوری طور پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو وہ شدید احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے، جس کے نتیجے میں مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا
ڈاکٹروں نے کہا کہ حکومت ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے بروقت حل کیا جائے تاکہ عوامی صحت کا نظام متاثر نہ ہو