معاون خصوصی برائے وزیراعلی گلگت بلتستان حسین شاہ کی کوشش رنگ لے آئی

معاون خصوصی برائے وزیراعلی گلگت بلتستان حسین شاہ کی کوشش رنگ لے آئی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کی ترمیم لانے کا اعلان کر دیا ۔
ایم کیو ایم گلگت بلتستان کے صوبائی صدر حسین شاہ گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کے حوالے مرکزی قیادت کو آگاہ کیا تھا اور اس حوالے سے کئی ملاقاتیں کر کے گلگت بلتستان کی عوام کے تحفظات سے آگاہ کیا تھا ۔
حسین شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی قیادت کو آگاہ کیا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام ملک کا پانچواں آئینی صوبہ چاہتے ہیں ۔اس حوالے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے تحت مقبوضہ وادی کا سیاسی منظر نامہ تبدیل کیا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کئی عرصوں سے وفاق پاکستان کو ڈیمانڈ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو وفاق کا پانچواں صوبہ بنایا جائے ۔ جبکہ گلگت بلتستان کے عوام کا یہ ڈیمانڈ لیکر گلگت بلتستان کے صوبائی صدر حسین شاہ نے وفاق میں کوششیں کئی کئے ہیں ۔
انھوں نے اپنی پارٹی قیادت کو بار بار کو قائل کروایا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کا قومی اسمبلی میں ترمیم لائیں ۔۔ جس پر ایم کیو ایم کے رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کی ترمیم بل لانے کا اعلان کر دیا ۔
اس حوالے سے معاون خصوصی برائے وزیراعلی گلگت بلتستان حسین شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم گلگت بلتستان کی قیادت کا روز اول سے یہ ڈیمانڈ رہا ہے کہ گلگت بلتستان کو ملک کا پانچواں صوبہ بنایا جائے اور گلگت بلتستان کے عوام کے ڈیمانڈ پر گلگت بلتستان کو وفاق میں شامل کیا جائے