تازہ ترین
ضلع گلگت

نیشنل بینک گلگت بلتستان کے اشتراک سے بریسٹ کینسر کی آگاہی کے حوالے سے ایک خصوصی سیشن کا انعقاد

نیشنل بینک گلگت بلتستان اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے اشتراک سے بریسٹ کینسر کی آگاہی کے حوالے سے ایک خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن کی صدارت ڈاکٹر ہنا نے کی، جو سیکرٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایات پر اس آگاہی مہم کی قیادت کر رہی تھیں۔اس سیشن میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور بریسٹ کینسر جیسی مہلک بیماری کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔

ڈاکٹر ہنا نے اپنے خطاب میں کہا کہ بریسٹ کینسر کی جلد تشخیص اور اس سے متعلق آگاہی ہی اس بیماری سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے تمام شرکاء کو بیماری کی ابتدائی علامات، احتیاطی تدابیر، اور علاج کے جدید طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو اپنی صحت کے حوالے سے باشعور ہونا چاہیے اور باقاعدگی سے میڈیکل چیک اپ کروانا چاہیے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت علاج کیا جا سکے۔ ڈاکٹر ہنا نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اٹھائے گئے

اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین تک معلومات پہنچائی جا سکیں۔

اس موقع پر نیشنل بینک گلگت بلتستان کی جانب سے بھی صحت عامہ کے فروغ کے لیے اپنے تعاون کا عزم دہرایا گیا۔ بینک کے نمائندے نے کہا کہ وہ اس قسم کے آگاہی پروگراموں میں بھرپور شرکت کرتے رہیں گے تاکہ عوام میں صحت سے متعلق شعور بیدار کیا جا سکے۔یہ سیشن خواتین میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی بڑھانے اور اس مرض کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button