18 اکتوبر 2007 کو کراچی میں پیش آنے والے سانحہ کارساز کے شہداء کی یاد میں دشمعیں روشن کی گئیں

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی، محترمہ بے نظیر بھٹو، 8 سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد 2007 میں وطن واپس آئیں تو ان کے قافلے پر کراچی میں دہشت گرد حملہ ہوا تھا،
جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ اس سانحے کی یاد آج بھی پارٹی کارکنوں کے دلوں میں زندہ ہے۔تقریب کے دوران پیپلز پارٹی گلگت کے سنیئر نائب صدر حسین اکبر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، "18 اکتوبر سانحہ کارساز کے شہداء کی یادیں ہمیشہ پارٹی کے ہر جیالے کے دل میں زندہ ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی اپنے شہیدوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی اور ہم ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ نمبر تین میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر عدنان حسین انجمن کی وفات کے بعد قیادت کا خلا موجود ہے، جسے جلد از جلد پُر کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ سے مطالبہ کیا کہ حلقہ تین کے نئے صدر کا اعلان جلد کیا جائے تاکہ پارٹی کو دوبارہ فعال بنایا جا سکے۔پروگرام کے اختتام پر مرحوم عدنان حسین انجمن اور سانحہ کارساز کے شہداء کے لیے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئ