ضلع غذر کے گاؤں برکولتی میں گلبشر ہاؤس کی رونق لوٹ آئی

روایتی طرز سے دوبارہ تعمیر کیا گیا لاجورد پاکستان نے اس کی تعمیر اور تزئین کی گئی ہے۔ثقافتی ورثے کے تحفظ اور تاریخی مقامات کے بقا کے لیے کام کرنے والے معروف ادارے لاجورد پاکستان نے وادی یاسین ضلع غذر کے گاؤں برکولتی میں روایتی طرزِ تعمیر دوبارہ بحال کر کے گلبشر ہاؤس کے نئے محفوظ صحن کو کھول دیا گیا ہے
اس حوالے سے افتتاحی تقریب جس میں مقامی کمیونٹیز کے ساتھ تحفظ کی تعمیر کے بہترین طریقوں کا اشتراک کا انعقاد ، بزرگوں، مرد عورتوں اور بچوں نے لوک گیتوں ، روایتی موسیقی اور ثقافتی رقص بھی پیش کئے گئے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرِ فن تعمیر ، ڈاکٹر زہرا حسین ڈائریکٹر لاجورد پاکستان نے کہا کہ لاجورد پاکستان وادی یاسین میں ثقافت اور ورثے کےتحفظ کے لیے پرعزم ہے2021 میں اس نے پوری وادی میں کمیونٹی ہیریٹیج اثاثوں پر تحقیق کی اور وادی میں سیاحوں کی بیداری اور رہنمائی کے لیے پندرہ ہیریٹیج اثاثہ بورڈز لگائے گئے ہیں لوگ تیزی سے قدیم و روایتی طرز تعمیر کے جانب لوٹ رہے ہیں اس گھر کو روایتی انداز میں تعمیر کیا گیا ہے ۔