تازہ ترین
حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا قومی ایئرلائن کی گلگت کی 4 پروازیں منسوخ‘ سکردوکی تاخیر کا شکار اسلام سماجی انصاف کے اصولوں اور محنت کشوں کے حقوق کا درس دیتا ہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خ... بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف الزام تراشی کر کے خطے میں جنگی ماحول کو ہوا دے رہا ہے ، وزیر اطلاعات گلگ... راولپنڈی سے گلگت آنے والی کار گہری کھائی میں جاگری ،ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق بابراعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ میں نیا سنگ میل عبور کرلیا
Uncategorized

’امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر حملہ کرے یہ مشکل لگ رہا ہے‘

اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر حملہ کرے یہ مشکل لگ رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں اسرائیل ایران کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پہلے دیکھنا ہوگا کہ مشرق وسطیٰ میں صورتحال کس طرف جاتی ہے اور پاکستان کس طرف کھڑا ہوگا۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے خطے پر اثر ہوگا، دیکھنا ہوگا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کیلیے کون کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں انتخابات قریب ہیں اور اسرائیل کی بھرپور حمایت کر رہا ہے، ایرانی حملوں کے جواب میں امریکی حکومت بھی تقسیم کا شکار ہے، جوبائیڈن انتظامیہ کے کچھ ارکان کہتے ہیں ہمیں خاموشی اختیار کرنی چاہیے جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ یہ موقع ہے ایران پر حملہ کرنا چاہیے۔

پروگرام ’خبر‘ میں ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر عادل نجم نے تبصرہ کیا کہ امریکا کی کوشش ہے کہ جنگ میں زیادہ ملوث نہ ہو جبکہ اسرائیل کی کوشش ہے کہ امریکا کو جنگ میں زیادہ سے زیادہ ملوث کرے۔

ڈاکٹر عادل نجم نے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکی تنصیبات پر حملے ہوتے ہیں تو صورتحال تبدیل ہوگی، تاثر یہ تھا کہ امریکا کا اسرائیل پر اثرورسوخ ہے لیکن صورتحال مختلف ہے، اسرائیل کا امریکا پر اثرورسوخ ہے جو کہ حالیہ حالات میں نظر بھی آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم دنیا کے ساتھ امریکی صدر کی بھی نہیں سن رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button