تازہ ترین
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سکوار، گلگت نے بائی منتھلی امتحانی نتائج کا جائزہ اور پی ٹی ایس ایم اجلاس منع... اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی طلب میں ریکارڈ اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا
پاکستان

چیف الیکشن کمشنر قوم کا مجرم، پورا حساب لیا جائیگا، بیرسٹر سیف

ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے ملک میں تمام فساد کی جڑ چیف الیکشن کمشنر ہے قوم کے مجرم سے پورا حساب لیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس اگر، مگر کی کوئی گنجائش نہیں رہتی۔ وہ فوری طور پر مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کے فیصلے کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 6 کے تحت چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا حکم نہ ماننے پر وزیر اعظم اور الیکشن کمیشن توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔ ملک میں تمام فساد کی جڑ چیف الیکشن کمشنر ہے۔ وہ قوم کے مجرم ہیں اور ان سے پورا حساب لیا جائے گا۔

ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں پی ٹی آئی کی بطور سیاسی جماعت وضاحت دی گئی ہے۔ جعلی حکومت کا پی ٹی آئی کے خاتمے کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button