تازہ ترین
موجودہ حالات کے پیش نظر ہمہ وقت الرٹ رہیں ، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 گلگت بلتستان چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر اہم اجلاس آپریشن "بنيان المرصوص" دشمن پر قہر بن کر ٹوٹے گا، پاکستانی قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سید مہدی... افواج پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کر کے بھارت کو صحیح وقت پر معقول جواب دیا،وزیر اطلاعات گلگت وکٹ کیپر کو پہلی سلپ میں کھڑا ہونا مہنگا پڑ گیا دنیورچوک میں پاک فوج سے یکجہتی کے اظہار کیلئے پُرامن ریلی کا انعقاد بھارتی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی گلگت کی احتجاجی ریلی، پاک فوج اور حکومتِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہ... گلگت بلتستان ،جدید طرز حکمرانی کی جانب اہم قدم ،ای آفس پلیٹ فارم مکمل طور پر فعال کر دیاگیا موجودہ حالات کے پیش نظر ہمہ وقت الرٹ رہیں ، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 گلگت بلتستان چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر اہم اجلاس
پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی سوات دھماکے کی مذمت، رپورٹ طلب کرلی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سوات دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ دہشتگرد حملے میں شہید اہلکار کے اہل خانہ کی بھرپور مالی اعانت کی جائے گی، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوات میں مالم جبہ روڈ پر پولیس موبائل کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا، بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس نے بتایاکہ پولیس وین 10 سے زائد ممالک کے سفیروں کی سکیورٹی قافلے میں شامل تھی، دھماکے میں تمام سفیرظ رہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ قافلے میں روس، ایران، پرتگال، انڈونیشیا، تاجکستان، قازقستان اور ایتھوپیا کے سفیر موجود تھے، واقعے کے بعد تمام سفیر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تمام سفیر چیمبر کامرس مینگورہ کی تقریب میں شرکت کے بعد مالم جبہ جا رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button