Uncategorizedضلع گلگت
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ المیثم ٹرسٹ کے زیراہتمام اجتماعی شادی کا انعقاد

سکردو/ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ المیثم ٹرسٹ کے زیراہتمام اجتماعی شادی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ گورنر گلگت بلتستان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئی شادی ہونے والے ازدواجی جوڑوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے المیثم ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ایک لاکھ روپے کا نقد اعلان کیا ۔تقریب سے سابق سینئیر وزیر حاجی اکبر تابان ، شیخ ذاہد حسین زاہدی ، سابق وزیر پلاننگ اقبال حسن و دیگر نے خطاب کیا ۔ تقریب کے آخر میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے نئے ازدواجی جوڑوں کو روایتی ٹوپی پہنایا