تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
Uncategorized

پی ٹی آئی آئینی ترمیم پر رضامند ہوئی یا نہیں؟

خواجہ آصف کے پی ٹی آئی کے آئینی ترمیم سے متعلق رضامندی کے بیان کے بعد چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئینی ترمیم سے متعلق رضامند نہیں ہوئی، پی ٹی آئی نے دسمبر تک رضامندی سے متعلق کوئی گفتگو نہیں کی، تحریک انصاف نے کسی بھی آئینی ترمیم پر ساتھ دینے کا نہیں کہا۔

بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا کہ خواجہ آصف سے آئینی ترمیم سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی، خواجہ آصف پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا حصہ نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ڈرافٹ یا ورکنگ پیپر مانگا تاکہ تفصیلات سامنے آئیں، پاکستان تحریک انصاف نے کسی تجویز یا پیکج پر ساتھ دینے کا نہیں کہا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پہلے ترمیم کا مسودہ تو دکھائیں، جب مسودہ، تجویز یا پیکج دکھایا نہیں تو رضامندی کی بات درست نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button