تازہ ترین
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سکوار، گلگت نے بائی منتھلی امتحانی نتائج کا جائزہ اور پی ٹی ایس ایم اجلاس منع... اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی طلب میں ریکارڈ اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا
Uncategorized

پیپلز پارٹی ملٹری کورٹس کے حق میں نہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ملٹری کورٹس کے حق میں نہیں، حکومت چاہتی ہے تو ملٹری کورٹس پراتفاق رائے پیدا کرے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی ملٹری کورٹس کےحق میں نہیں، سویلین کے ملٹری ٹرائل سے متعلق 2 تجاویز ڈرافٹ میں شامل تھیں، ایک تجویز تھی ملٹری انسٹالیشن پرحملہ کرنےوالوں کاٹرائل ملٹری کورٹس میں ہونا چاہیے۔

چیئرمین پی پی نے بتایا کہ جےیوآئی کےمؤقف بھی سنا اور حکومت آرٹیکل 8 میں ترمیم چاہتی تھی تو پیچھے ہٹے، میری پارٹی کامؤقف تھااس وقت آئین کےآرٹیکل8 میں ترمیم کایہ وقت درست نہیں

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملٹری کورٹس کا ہونا سمجھتی ہے تو اتفاق رائے پیدا کرے اور ترمیمی ڈرافٹ لائے۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سےمتعلق نومئی کے ثبوت ہیں تو حکومت سامنےلائے اور قانونی طور پر اس کو آگے لیکر جائے۔ بانی پی ٹی آئی کی ملٹری کورٹس میں پیشی سے متعلق آئینی ترمیم کےبغیر آگے نہیں جاسکتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملٹری کورٹس سے متعلق عدالت کافیصلہ موجود ہے۔ کوئی ذاتی نظام نہیں بنانا چاہتے جو کسی کورول ان یارول آؤٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button