تازہ ترین
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سکوار، گلگت نے بائی منتھلی امتحانی نتائج کا جائزہ اور پی ٹی ایس ایم اجلاس منع... اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی طلب میں ریکارڈ اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا
Uncategorized

این ایل آئی ٹیم نےجشن آزادی پاکستان پولو کپ جیت لیا

گلگت بلتستان 16 ستمبر2024ء این ایل آئی کی ٹیم نے جشن آزادی پاکستان پولو کپ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ وہاب شہید پولو گراؤنڈ جوٹیال میں جشن آزادی پاکستان پولو کپ کا فائنل میچ این ایل آئی اور گلگت بلتستان سکاؤٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کا سکور 3-3سے برابر رہا۔جیوری نے میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے 7منٹس کا اضافی وقت دیا جس میں این ایل آئی ٹیم نے ایک مزید گول کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔

یوں 3 کے مقابلے میں 4 گول سے این ایل آئی ٹیم نے گلگت بلتستان سکاؤٹس کی ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔رواں سال این ایل آئی ٹیم کی یہ دوسری بڑی کامیابی ہے۔اس سے قبل جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ میں بھی فاتح ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کی تھی ۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان تھے ۔انہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے ،جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ میں 17 ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس میں چترال کی دو مہمان ٹیمیں بھی شامل تھی ۔اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کمانڈر ایف سی این میجر جنرل کاشف خلیل کی جانب سے کیا گیا اور پولو ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے اس کے انعقاد کو یقینی بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button