تازہ ترین
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سکوار، گلگت نے بائی منتھلی امتحانی نتائج کا جائزہ اور پی ٹی ایس ایم اجلاس منع... اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی طلب میں ریکارڈ اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا
Uncategorized

اختر مینگل نے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سربراہ بی این پی اختر مینگل سے رابطہ کیا۔ اس موقع پر اختر مینگل نے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی نے اختر مینگل کے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا اور سربراہ بی این پی کے مطالبات پر بات چیت کی یقین دہانی کروائی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چھٹی کے روز سیاسی ہلچل ہے۔ آئینی ترامیم کیلیے حکومت ایک طرف دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے تو دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت تبدیل کیا گیا اور اب اچانک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس کچھ تاخیر کا شکار ہوا ہے۔

اسی طرح قومی اسمبلی کے اجلاس اور سینیٹ اجلاس کا وقت بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 4 بجے جبکہ سینیٹ اجلاس کا وقت 7 بجے رکھا گیا ہے۔

مجوزہ آئینی ترامیم پیش کرنے سے پہلے سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ حکومتی اور اپوزیشن جماعتیں مولانا فضل الرحمان کی حمایت حاصل کرنے کی پُرزور کوششیں کر رہی ہیں۔

اس سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے چیمبر میں بھی آئینی ترامیم پر اہم مشاورتی اجلاس ہوئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعظم نذیر تارڑ اور اسحاق ڈار کو پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے باہر بلا لیا اور اپنے چیمبر میں ان سے ملاقات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button