تازہ ترین
پاکستان

عوام گندائے اور ایشین جمیز اینڈ منرلز کے درمیان گندائے نالے میں معدنیات کی مائننگ کےلئے پانچ سال کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گندائے یاسین کے مقام پر زیر قیادت سابقہ امیدوار جی بی اسمبلی و چیئرمین عوامی نالہ کمیٹی گندائے محمد مدد شاہ نے گندائے برخئے دملگن سیلی ھرنگ ہلتر کی باہمی اتفاق رائے سے ایشین جیمز اینڈ منرلز کمپنی سے نالے گندائے کاپر کے حوالے سے ایک معاہدہ کیا اس دوران تمام گاں کے عوام شریک ہوئے کمپنی کی نمائندگی راجہ مقصود نے کیا۔

معاہدے کے تحت کمپنی عوام کو کام کرنے سے قبل عوامی کمیٹی کی اکاؤنٹ میں مبلغ 50 لاکھ روپے بطور سکورٹی جمع کرنے کا پابند ہوگی۔ کمپنی گورنمنٹ رائلٹی سے 150 فیصد زیادہ دیگی ۔معاہدے کی مدت 05 سال پر محیط ہوگی اسکے بعد کمپنی معاہدے کی مقرہ مدت پوری ہونے پر معاہدے میں توسیع کریگی۔ کمپنی صرف کاپر کی مائننگ کریگی اسکے علاوہ کسی منرلز کی مائننگ نہیں کریگی ایسا کرنے کی صورت دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے ہوگاکمپنی کاپراور دوسرے منرلز کی لیبارٹری رپورٹ کمیٹی کے ساتھ شیر کریگی۔

کمپنی کاپر کی پراجیکٹ کیلئے ایک اپ گریڈیشن پلانٹ لگائے گی ۔ کمپنی نالے سے متعلق عدالتی اخرات کی مد میں عوامی کمیٹی کو 70 لاکھ روپے ادا کریگی کمپنی کی نالے ھذا ماحولیاتی آلودگی بلخصوص گلیشیر کو نقصان پہنچانے پر یا کوئی شکار کرنے پر معاہدہ منسوخ ہوگا۔کمپنی کان کنی کیلئے مزدور اور ٹرانسپورٹ مقامی لینے کی پابند ہوگی ٹیکنکل اسٹاف کی ضرورت پڑنے پر باہر سے لیا جائے گاکام کرنے کی روزانہ اجرت کمپنی اور کمیٹی مل کر طے کرے گی کوئی حادثہ رونما ہونے کے سبب کمپنی علاج معالجے اور دیگر مراعات ادا کرنے کی پابند ہوگی کمپنی یوتھ کیلئے ایک آئی ٹی سنٹر اور لیبارٹری بنانے کی پابند ہوگی اور ایک عدد ایمبولنس فراہم کریگی کمپنی ایجوکیشن کیلئے بھی فنڈز فراہم کریگی.

گاؤں برخئے اور دملگن کیلئے پینے کا پانی چشمے سے لائے گی ۔کمپنی روڑ بناتے وقت پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے گی اور ملبہ اٹھانے کی ذمہ دار کمپنی ہوگی۔ کمپنی مین روڑ سے نالے تک جیب ایبل روڑ بنائے گی. کمپنی گاؤں برخائے اور گاؤں دملگن میں دریائے سے عوامی زمینوں کی کٹاؤ کو روکنے کیلئے بند تعمیر کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button