تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
پاکستان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلارڈائس نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کی پاکستان منتقلی کے حوالے سےتصدیق کردی۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلارڈائس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کسی بھی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں کھیلنے سے ہچکچاہٹ کا اظہار نہیں کیا، تمام ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس کے کامیاب انعقاد کیلئے پاکستان سمیت تمام رکن ممالک کے دورے کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی کا پانچ سے 6 رکنی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ مجوزہ وینیوز کا معائنہ کرسکے۔

وفد ٹیموں کے پریکٹس میچز، ٹکٹنگ سمیت دوسرے اہم ایشوز پر وفد پی سی بی حکام سے ملاقاتیں کرے گا جس میں مختلف شعبوں کے سربراہان اور نمائندے شامل ہوں گے۔

پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی جس میں بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلا دیش اور افغانستان شامل ہیں۔

پاکستان چیمپینز ٹرافی کا دفاعی چیمپئن ہے، سال 2017 میں گرین شرٹس نے ایونٹ کے فائنل میں بھارت کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button