ضلع گلگت
چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے زیر سماعت مقدمات کو ایک ماہ کے اندر اندر فیصلہ سنا کر نمٹانے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان چیف کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری محکموں میں تقرریوں کے خلاف جاری شدہ حکم امتناعی کے زیر سماعت مقدمات کو ایک ماہ کے اندر اندر فیصلہ سنا کر نمٹایاجائے
چیف جسٹس کے حکم پر رجسٹرار معزز چیف کورٹ غلام عباس چوپا نے تمام عدالتوں کو سرکلر جاری کردیا اس بارے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ہدایات بھی دیدی ہیں کہ وہ تمام ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز اور سول ججز کو کو آگاہ کریں، چیف جسٹس کے حکم کمطابق گلگت بلتستان میں تمام ترقیاتی منصوبوں سمیت سرکاری محکموں میں تقرریوں میں حکم امتناع کے مقدمات کو ایک ماہ کے اندر اندر فیصلہ کر کے نمٹا دئیے۔