تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

گلگت : ضلع گلگت کے نواحی گاؤں مناور میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کو ہائی سکول کا درجہ ملنے کے بعد اس کاباقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا ،ڈپٹی ڈائریکٹر گلگت عبدالوہاب میر ڈی ائی ایس شرافت حسین و دیگر آفیسران شریک تھے۔

اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے کہا کہ ٹیچر کی کمی کو پورا کرنے کے لیے رواں ماہ کے آخر تک سکولوں میں قابل ٹیچرز تعینات کئے جائیں گے ہم تعلیمی انقلاب کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے،تعلیم اور تربیت لازم و ملزوم ہے، انہوں نے کہا کہ میرے ڈیپارٹمنٹ میں اچھے اور قابل افسروں کی کمی نہیں ہے اگر کسی چیز کی کمی ہے وہ وسائل ہیں۔ مگر ہم آپ کے گھر کے دہلیز پر اعلی تعلیم دے رہے ہیں۔ ہائی سکول میں کلاسز کے اجرا سے احساس تعلیمی محرومیت ختم ہو گئی۔ صوبائی حکومت کا توجہ کوالٹی ایجوکیشن پر مرکوز ہے۔ ہم اپنی تعلیمی نظام میں بہتری لاکر پورے ملک کیلئے رول ماڈل بن سکتے ہیں۔ تعلیم ہر بچے اور نوجوان کا حق ہے۔ تعلیم سے ملک کا مستقبل روشن ہو گا۔ میں تمام بچوں سے کہتا ہوں کہ سیکھنے کے عمل کو ہمیشہ جاری رکھیں۔ اساتذہ اور والدین بچوں کی بہتر کونسلنگ پر توجہ دیں۔ وزیر تعلیم نے آئی ٹی لیب کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالوہاب میر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔حکومت گلگت بلتستان کوالٹی ایجوکیشن پر توجہ دے رہی ہے، جس سے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔

افتتاح سے قبل سکول انتظامیہ کی جانب سے کلاس رومز،طلبا اور تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دریں اثنا سکول بلڈنگ، کلاس رومز کا دورہ بھی کرایا گیا۔ تقریب میں کمیونٹی کی جانب سے مہمانوں میں روایتی تحائف بھی پیش کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button