تازہ ترین
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سکوار، گلگت نے بائی منتھلی امتحانی نتائج کا جائزہ اور پی ٹی ایس ایم اجلاس منع... اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی طلب میں ریکارڈ اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا
پاکستان

کراچی: شہر قائد میں مزید موسلا دھار بارش اور تندو تیز ہواؤں کا امکان ختم ہوگیا

محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان سے متعلق نیا الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق کراچی سے طوفان اسنیٰ مزید دور چلا گیا اور فاصلہ 500 کلو میٹر ہوگیا جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں اورماڑہ سے 350 اور گوادر سے 260 کلو میٹر دور ہے۔

سمندری طوفان اسنیٰ جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور شدت میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔

کراچی میں دوسرے روز بھی کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں مختلف سمتوں سے 5 سے 15 کلو میٹر رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کورنگی میں 6.6 ملی میٹر ہوئی جبکہ شارع فیصل پر 4، ماڑی پور میں 3، کیماڑی میں 2.5 اور ڈی ایچ اے میں 1.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ناظم آباد، گلشنِ حدید اور صدر میں 1 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button