ضلع گلگت
گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نےموسیٰ خیل میں دہشت گردی کےواقع پردکھ اورافسوس کااظہارکیا ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے بلوچستان ضلع موسیٰ خیل میں دہشت گردی کے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بےگناہ شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا۔
صوبائی حکومت اپنے غمزدہ خاندانوں کی دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے دہشت گردی کو شکست دیں گے۔قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔
دہشت گردی کے واقعات میں ہمارے سیکورٹی اداروں کے جوانوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، شہداءکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جو لوگ زخمی ہوئے، ان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں،جنھوں نے وطن کی خاطر قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی غمزدہ خاندانوں کوصبرو حوصلہ عطا فرمائے اور اللہ تعالٰی جاں بحق ہونے والوں کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔