Uncategorized
ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے ضلع سکردومیں چہلم حضرت امام حسینؑ مذہبی عقیدت و احترام کےساتھ منایاگیا۔

سکردو میں چہلم کے مرکزی جلوس میں ہزاروں عزاداران امام مظلوم نے شرکت کی اور حضرت زہرا کو ان کے لال کا پرسہ دیا سکردو میں نو چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد کئے گئے تمام ماتمی جلوس روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے قتل گاہ شریف پہنچے جہاں زیارت شہدائے کربلا کے بعد واپس اپنی اپنی امام بارگاہوں میں پہنچ کر اختتام پزیر ہوئے۔
جلوسوں کی برآمدگی سے قبل مختلف امام بارگاہوں مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس عزا برپا کی گئیں جن سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام و ذاکرین نے شہدائے کربلا اور اسیران کربلا کی لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالی جلوسوں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے جلوسوں کی گذرگاہوں پر مختلف ماتمی انجمنوں سیاسی مذہبی تنظیموں کی جانب سے پانی شربت اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئی تھیں محکمہ صحت کی جانب سے میڈیکل کیمپ لگائے گئے تھے۔